Shamim Hanafi

Shamim Hanafi
the man,the vision

Thursday, June 17, 2021

Anis Ashfaq


 

 https://auraqesabz.com/جادو-تھا،-سپنا-تھا،-کیا-تھا/



جادو تھا، سپنا تھا، کیا تھا!!!

یہ تحریر 897 مرتبہ دیکھی گئی

کچھ باتیں اکثر یاد آتی ہیں_ جادو تھا سپنا تھا کیا تھا میں نے تجھ میں کیا دیکھا تھا آنکھیں بھی آنکھوں جیسی تھیں ماتھا بھی ماتھے جیسا تھا جس مٹی پر ناز تھا تجھ کو میں بھی اسی مٹی کا بنا تھا ۔۔۔۔۔ علی گڑھ کا آنگن تھا۔ پاپا کی گود تھی۔ جب بچے برادر گرم کی فیری ٹیلز سن رہے ہوتے تھے پاپا ہم کو اور سیمی کو ناصر کاظمی اور اقبال سے روشناس کرا رہے تھے۔ وہاں ایک سٹاف کلب تھا۔ اب بھی ہے۔ شام کو اکثر ہم لوگ جاتے تھے۔ پاپا، شہریار صاحب، ذوقی صاحب، خلیل صاحب، وقار صاحب اور کئی دوستوں سے گفتگو کرتے اور میرا دھیان مینگوآئس کریم میں لگا ہوتا۔ آج بھی وہاں کے یوکلپٹس کے پیڑ اور جگنو یاد آتے ہیں۔ پاپا کا رومال بڑے سائز کا ہوتا تھا تو اس میں جگنو پکڑ کر گھر لے آتے تھے۔ وہ جگنو بہت یاد آتے ہیں۔ شاید پاپا کی الماری میں ان کے رومال اور کپڑے جہاں رکھے ہیں وہاں آج بھی ایک روشنی کا احساس ہوتا ہے۔ 1974ء میں دلـی شفٹ ہو گئے۔ آل انڈیا ریڈیو پر بچوں کے پروگرام میں شرکت کرتے تھے۔ محمود ہاشمی انکل اور پاپا کے ساتھ وہاں کے ماحول سے واقف ہوئے۔ جب بھی دلی میں بک فیئر لگتا تھا تو پاپا ضرور وہاں ہم لوگوں کو لے جاتے تھے۔ Russian Classics اس وقت بہت بورنگ بھی لگتی تھیں لیکن پاپا کافی strictتھے ہماری ریڈنگ لسٹ کے معاملے میں۔ چھپ کے کبھی کبھی Trash literatureبھی پڑھتے تھے لیکن پاپا ہمیشہ گائڈ کرتے رہتے تھے۔ اور کہتے تھے اصلی دولت علم کی ہوتی ہے۔ اچھی کتابیں پڑھو۔ تو وہاں شروع ہوا ہمارا سفر sense سے sensibility تک کا۔ پاپا نے کبھی میز اور کرسی نہیں استعمال کی۔ ایک تخت، گاؤ تکیے اور ان کے ارد گرد پھیلی ہوئی کتابیں۔ وہ تخت آج بھی ان کی موجودگی کا احساس دلاتا ہے۔ انھوں نے کبھی بھی بہت کھل کے اپنے جذبات کا اظہار نہیں کیا۔ بہت سی باتیں ان کی خاموشی ظاہر کر دیتی تھی۔ جب ان کے Plays “مٹی کا بلاوا” اور “مجھے گھر یاد آتا ہے” پڑھے تب لگا کہ ان کے اندر Sense of nostalgia کتنا strong ہے۔ لیکن کبھی کہا نہیں انھوں نے۔ ہماری nascent sensibilities تو یہی کہتی تھیں اُس عمر میں ۔۔۔ کہ ہمارے اماں پاپا صرف ہمارے اماں پاپا ہی ہیں اور کچھ کیسے ہو سکتے ہیں؟؟ لیکن پاپا دوست بھی تھے، بیٹے بھی، بھائی بھی، استاد بھی ۔۔۔ اور بھی کتنے رشتے جو بخوبی انھوں نے نبھائے۔ Loud کبھی نہیں ہوئے۔ Restraint کی صحیح definition پاپا سے سیکھی۔ بس کبھی کبھی سوچتی ہوں _ کچھ اور باتیں کر لیتے ان سے۔
“میں نے چاہا تھا کہ لفظوں میں چھپا لوں خود کو ۔۔۔ خامشی لفظ کی دیوار گرا دیتی ہے۔”


میرا پسندیدہ شعر ہے، پاپا کا لکھا ہوا۔
شاید یہی وجہ ہے کہ بہت سی باتیں اب ان کی یادوں سے کرتی ہوں۔
ایک وقت تھا، شاید 1978ء کی بات ہے۔ ہم لوگ سیدین صاحب کے گھر میں رہتے تھے۔ گھر کا نام تھا “بسیرا”۔ وہ گھر کیا ایک روحانی تجربہ تھا۔ وہاں عینی آپا، بیگم صالحہ عابد حسین، میرن صاحب، انور جمال قدوائی صاحب، رام چندرن نائر صاحب، شاہد علی صاحب وغیرہ سب کا آنا جانا۔ سب سے پہلے اسد الدین صاحب، انیس صاحب اور وحاج صاحب بھی اسی گھر میں آئے تھے۔ ایک اتنی rich tapestry تھی خیالوں کی، باتوں کی، اماں کی دَم والی چائے اور پاپا کی باتیں۔ چائے آج بھی ہے۔ باتیں اب یادیں ہیں۔ پھر کچھ ایسا ہوا تھا کہ اسکول میں اردو بینی کے قابل ہوئے تو پاپا نے ‘پیام تعلیم’ اور ‘کھلونا میگزین’ گھر پہ منگائے اور ہم دونو کو اردو سے روشناس کرایا۔ آج اگر میں کوئی غلطی کروں اردو لکھنے میں تو معذرت چاہوں گی۔ کبھی ایسا پہلے ہوا ہی نہیں کہ کچھ اردو میں لکھوں یا کہوں اور ان سے رائے نہ لوں۔
پچھلے سات آٹھ سالوں میں پاپا کے ساتھ جو وقت گزرا اس میں، میں نے بہت الگ dimensions دیکھے ان کی Personality کے۔ 16th Dec 2014 کو cancer کے لیے پہلی chemo Therapy ہوئی تھی۔ اس کے ایک دن پہلے وہ Rekhta کے فنکشن میں لوگوں سے مخاطب ہو رہے تھے۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے لودھی گارڈن واک کرنے جا رہے ہوں۔ cancer کو شکست بہت آسانی سے دی انھوں نے۔ Dr. Bhurrani بھی admire کرتے تھے ان کے جذبے کو۔اکثر پاپا اور میں وارڈ کے corridors میں ٹہلتے تھے۔اکثر پاپا اپنے بچپن کی باتیں بتاتے تھے۔ ان کے ٹیچر قادری صاحب کی، میاں جان (ہمارے دادا) اور ان کی پسندیدہ مٹھائی کی دُکان _ عید و حلوائی کی۔ جو بہت ہی لذیذ موتی چور کے لڈو بناتے تھے۔ کاشانہ سول لائنز،سلطان پور میری آنکھوں کے سامنے جیتا جاگتا ابھر کر آ جاتا ہے۔ میں نے Study Leave لی ہوئی تھی اپنا Thesis لکھنے کے لیے۔ تو ہاسپٹل وارڈ میں میں اپنے laptop پہ ہوتی تھی اور پاپا مجھے guide کرتے رہتے تھے۔ کبھی احساس ہی نہیں ہوا کہ وہاں وہ ایک patient کی حیثیت سے تھے۔ چاہے biopsy ہو یا ان گنت سوئی کے نشان ان کے ہاتھوں میں، کبھی uff تک نہیں کہا پاپا نے۔ Hospital ward No. 4023۔ روشن کمرہ، ایک طرف ایک height chart لگا ہوا تھا۔ weighing scale بھی تھا۔ medical equipments سب set تھے۔ میں ڈاکٹرز اور نرسز سے بات کر رہی تھی۔ جب پاپا کے پاس آئی تو انھوں نے مجھ سے کہا “ذرا وہ height chart دیکھو، یہاں کتنے بچے آئے ہوں گے۔” “جی ہو سکتا ہے یہ children’s ward رہا ہو۔” اور واقعی اسی چارٹ میں ان گنت نشان لگے ہوئے تھے ایسے readingsپہ جو بچوں کی height کے ہوتے ہیں۔ “میری تکلیف کچھ نہیں ہے۔ یہاں جو مجھ سے پہلے آئے انھوں نے ابھی دنیا ہی کہاں دیکھی ہو گی۔ زندگی میں جان ڈالو نہ کہ جان میں زندگی” Bruce Lipton کی Biology of Beliefs میں یہی لکھا ہے کہ جب سوچ positiveہو تو جسم کا ایک ایک cell ٹھیک ہونے کی کوشش میں لگتا ہے۔ پاپا کھڑکی کے باہر کے منظر سے بہت متاثر تھے۔ وہاں peacock’s نظر آتے تھے۔ wilderness میں۔ کبوتر کھڑکی پہ اپنی پُرسکون آواز میں غٹرغوں کرتے تو پاپا کہتے تھے کتنا Serene ماحول ہے۔ زندگی میں ایک موقع ملا ان کے ساتھ stage share کرنے کا۔ Raza Foundation والے VAK Poetry biennially Program Organize کر رہے تھے۔ پاپا کی کتاب “آخری پہر کی دستک” ریختہ نے publish کی تھی۔ مجھے title بہت عجیب سا لگا اور پاپا سے کہا بھی تھا اتنا Negative title کیوں؟ بولے کہ poetry کی جڑیں pathos میں ہوتی ہیں۔ خیر ان کی دس غزلیں Translate کیں۔ کیوں کہ وہاں ہر state سے poets آئے تھے اور انگلش میں Translation ضروری تھا۔ وہ دن میرے دل میں نقش ہو گیا۔ ایک طرف stage پر پاپا ایک طرف میں۔ ایک غزل ان کی share کرنا چاہتی ہوں۔ میرے لیے یہ صرف غزل نہیں ہے، ان کی آواز سنائی دیتی ہے، ان کے جذبات دکھتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے مجھ سے کہہ رہے ہیں _ جو اب بھی بہت relevant ہے۔ آج کے حالات دیکھتے ہوئے ۔۔۔۔۔
“بند کر لے کھڑکیاں یوں رات کو باہر نہ دیکھ
ڈوبتی آنکھوں سے اپنے شہر کا منظر نہ دیکھ
میں نے پتھر سہہ لیے لیکن سدا قاتِل ہوئی
خود کو لفظوں سے بچا گرتے ہوئے پتھر نہ دیکھ
ایسا ہنگامہ کہ آوازِ نفس بھی کھو گئی
زندگی کی بات کر یہ عرصہء محشر نہ دیکھ (Day of judgement)
تو نے جو پرچھائیاں چھوڑیں وہ صحرا بن گئیں
اے نگارِ وقت اب پیچھے کبھی مُڑ کر نہ دیکھ
کیا پتا زنجیر میں ڈھل جائے بستر کی شکن
یہ سفر کا وقت ہے اب جانبِ بستر نہ دیکھ
خاک و خوں میراث تیری خاک و خوں تیرا نصیب
اس زیاں خانے میں اپنے پاؤں کا چکر نہ دیکھ
ان کے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ غیر معمولی ہے اور ہم سب پر اس کا اثر بہت شدید ہے۔


ایک ordinary انسان ordinary family سے کیسے extraordinary dimensions حاصل کر لیتا ہے وہ میں نے پاپا کی شخصیت میں دیکھا۔ اماں کی شفقت میں دیکھا۔ آج اماں ہیں، نیا گھر ہے جس میں ایک مہینے پہلے پاپا، اماں شفٹ ہوئے۔ ان کی شفقت، ان کی محبت، ان کی دوستی سب ہے۔ ان کا احساس ہے ۔۔۔۔ وہ ہمیشہ ہمارے پاس ہے۔
ان کی آخری سانس تک سانس کی تلاش کرنا، ان کا ہاتھ پکڑنا، ambulance میں دلـی کے اسپتالوں کا چکر کاٹنا اور جب بھی میں ان کو ‘پاپا’ کہہ کے مخاطب ہوتی تو وہ eyebrows کا اوپر اٹھانا۔ آج بھی کانوں میں گونجتے ہیں ۔۔۔ ان کے آخری الفاظ ۔۔۔۔ ‘اب چھوڑ دو ، اب جانے دو’۔ بہت سکون سے کہا تھا انھوں نے۔ کوئی عجلت نہیں تھی۔
ان کا احساس ہمیشہ رہے گا۔ ان کی energies ہمارے اطراف رہیں گی۔


Shamim Hanfi Ki Yaad mein

 شمیم حنفی!


چشم نم‌ناک میں

روشن ہوئے

یادوں کے نقوش

جن میں

فن کار طرح دار کی 

اقلیم سخن

پیکر نقد و نظر،

فخر زبان اردو 

... اور اس 

آئنہ تمثال "شمیم‌ حنفی"

جن کی تحریر کی

پہنائی میں

جس قدر غور کرو

ایک جہان معنیٰ

چشم آئینۂ حیرت میں

چمک اٹھتا ہے

خانۂ دل میں

مہک اٹھتے ہیں

معنیٰ کے گلاب

لب افسردہ پہ

کھل اٹھتے ہیں

نغموں کے پھول

وہ جو نغمہ ہے

مقفل سے لبوں میں 

محبوس

رزم گاہ رہ ہستی میں

رجز خواں پیہم

ان نے چاہا تھا کہ

لفظوں میں چھپالیں خود کو

'خامشی لفظ کی دیوار گرا دیتی ہے'

دبیر احمد

Interview with Sarwarul Huda

 https://youtu.be/G48Fd9WLxSU

Friday, June 4, 2021

Kamna Prasad 's shradhanjali

 



गज़ाला तुम तो वाकिफ़ हो कहो मजनूँ के मरने की
दीवाना मर गया आख़िर तो वीराने पे क्या गुज़री

प्रोफेसर शमीम हनफ़ी के जाने
से एक वीरानी तारी हो गयी है, .....जिसे ख़ास तौर पर उर्दू दुनिया बेहद शिद्दत से महसूस कर रही है
हनफ़ी साहब एक ख़ुश-मिज़ाज .ख़ुश फ़िक्र . ख़ुश-गो. ख़ुश अख़लाक़ .और मोहज़्ज़ब इंसान
थे एक ऐसे अदीब जो खुद में एक मुकम्मल दबिस्तान की हैसियत रखते थे उनकी मक़बूलियत सरहदों की क़ैद से आज़ाद थी वो सारी दुनिया में मशहूर ओ मारूफ़ थे
हालाँके Prof Hanfi की शख्सियत आफ़ाक़ी थी अव्वल-ओ-आख़िर वो एक Nationalist थे,
उर्दू अदब की बा-वक़ार शख़्सियत Prof Shamim Hanfi जश्न-ए-बहार के Patron भी थे।
अक्सर उनकी हमनशिनी में हमने ज़बान और तारीख़ के मुताल्लिक़ बहोत कुछ जाना और सीखा है ।
वो एक ऐसे दरवेश सिफ़त इंसान थे जिसके आगे सर अदब से ख़म और ज़हन फ़िक्र ओ फ़न के चराग़ों से रौशन हो जाता था
Poet writer thinker a litrery critique par excellence Shamim Hanfi saheb was Professor Emeritus of Jamia Millia Islamia .
His large volume of works include .... Books for children , literary criticism books, Plays,Poetry and literature books, the famous
'Jadeediyat ka falsafiyana asar assas ' and the well known translation of Maulana Abul Kalam Azad's
'india wins freedom' .
सदियों पर मुहीत उर्दू अदब हमारे अहद तक आते आते Prof Shamim Hanfi से पहचाना जाने लगा
बक़ौल उन्हीं के :-
फिर लौट के इस बज़्म में आने के नहीं हैं
हमलोग किसी और ज़माने के नहीं हैं
दुनिया ने कुछ हमको बहोत घेर लिया है
कुछ हम भी इसे छोड़ के जाने के नहीं हैं
बेशक वो इस दार ए फ़ानी से रुख़सत हो गए पर जाते जाते उर्दू अदब पर अपने लाज़वाल नक़ूश छोड़ गये

Shamim Hanfi's home is a welcoming home. Saba Shamim's generous hospitality is well known
My heartfelt condolences to his devoted family. His lovely wife ,his daughters Ghazal and Seemi their husbands and his grand children
Vinamr shradhanjali 🙏🏼
غزالہ تم تو واقف ہو کہو مجنوں کے مرنے کی
دیوانہ مرگیا آخر تو ویرانے پر کیا گزری

پروفیسر شمیم حنفی کے جانے سے اردو ادب کی دنیا میں ایک ویرانی طاری ہوگئی ہے۔ ….. جسے خاص طور پر اردو دنیا بے حد شدت سے محسوس کر رہی ہے۔

حنفی صاحب ایک خوش مزاج فکر، خوش گو، خوش اخلاق اور مہذب انسان تھے۔ ایک ایسے ادیب جو خود میں ایک مکمل دبستان کی حیثیت رکھتے تھے۔ ان کی مقبولیت سرحدوں کی قید سے آزاد تھی۔ وہ ساری دنیا میں مشہور اور معروف تھے۔ حالاں کہ Prof. Hanfiکی شخصیت آفاقی تھی۔ اول وآخر وہ ایک Nationalist تھے، اردو ادب کی باوقار شخصیت Prfo Shamim Hanfi جشن بہار کے Patronبھی تھے۔اکثر ان کی ہم نشینی میں ہم نے زبان اور تاریخ کے متعلق بہت کچھ جانا اور سیکھا ہے۔
وہ ایک ایسے درویش انسان تھے جس کے آگے سر ادب سے خم اور ذہن فکروفن کے چراغوں سے روشن ہوجاتاتھا۔
Poet writer thinker a literary critique par excellence Shamim Hanfi sahib was Professor Emeritus of Jamia Millia Islamia.
His large volume of works include….books for children, literary criticism books, Plays, Poetry and literature books, the famous ‘Jadeediyat ka falsafiyana asar assas’ and the well known translation of Maulana Abul Kalam Azad’s ‘India wins freedom.’

صدیوں پر محیط اردو ادب ہمارے عہد تک آتے آتے Prof Shamim Hanfi سے پہچانا جانے لگا۔
بقول ان ہی کے:-
پھر لوٹ کے اس بزم میں آنے کے نہیں ہیں
ہم لوگ کسی اور زمانے کے نہیں ہیں
دنیا نے کچھ ہم کو بہت گھیر لیا ہے
کچھ ہم بھی اسے چھوڑ کے جانے کے نہیں ہیں

بے شک وہ اس دارِ فانی سے رخصت ہوگءے پر جاتے جاتے اردو ادب پر اپنے لازوال نقوش چھوڑ گئے۔

Shamim Hanfi’s home is a welcoming home, Saba Shamim’s generous hospitality is well known
My heartfelt condolences to his devoted family. His lovely wife, his daughters Ghazal and Seemi their husbands and his grand children.
Vinamr Shradhanjali 🙏🏼